اہم خبرِیں
رام اوردام تحفظات کا تحفظ (سیف سٹی اتھارٹی) تیرا یار میرا یار ۔۔۔ عثمان بزدار پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم افغانستان، جیل پر حملہ، تین افراد ہلاک، متعدد قیدی فرار بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال آدم علیہ السلام کے بعد کعبہ شریف میں عبادت کرنے والی واحد خاتو... امریکی خلا باز زمین پرواپس پہنچ گئے کورونا کیسزگھٹ کر25 ہزار172 رہ گئے عشرئہ ذو الحجہ اورعیدا لاضحی کے فضائل واحکام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، شاہ محمود قریشی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار رہ گئی افغانستان، صوبہ لوگر میں خودکش حملہ، 17 افراد ہلاک حجاجِ کرام آج رمی جمار اور قربانی میں مصروف مریخ کے پہلے راؤنڈ ٹرپ پرخلائی گاڑی "پرسویرینس" روانہ افغان حکومت کے بعد طالبان کا بھی تمام قیدی رہا کرنے کا اعلان پی ایس ایل بورڈ اور فرنچائزز کے تعلقات کشیدہ بیٹی نے قبر کشائی کر کے والد کی میت نکال لی راجن پور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

‌ایکسپو سینٹر لاہور میں کورونا کے زیرعلاج تمام مریض ڈسچارج

لاہور:‌ایکسپو سینٹر لاہور میں کورونا مریضوں کے لیے بنائے گئے فیلڈ اسپتال میں زیرعلاج تمام مریض ڈسچارج ہو گئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 990 بستروں کے آئسولیشن وارڈ سے مریضوں کے ڈسچارج ہونے پر ہالز کوعارضی طورپر بند کردیا گیا ہے۔ْ

اسپتال کے لیے 110 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو مختص کیا گیا تھا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر اسپتال میں کوئی مریض نہیں رہا تاہم 300 بیڈ پر آکسیجن کی سہولت موجود ہے اور یہ اسپتال محرم تک قائم رہے گا۔

ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا مریضوں میں واضح کمی آئی ہے اور کورونا کے لیے مختص 3 ہزار بیڈ میں سے 27 سو بیڈ خالی ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری صحت پنجاب نبیل اعوان کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کے ڈاکٹرز اور اسٹاف کو میو اسپتال بھیج دیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد کورونا وائرس کی ایک اور لہرآنے کا خدشہ ہے تاہم مریض رپورٹ نہ ہوئے تو اگست کے آخرمیں ایکسپو اسپتال مکمل بند کرنے کا فیصلہ کریں گے۔



ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کا بل بھیجا گیا ہے جس میں کرایہ بھی شامل ہے جب کہ بجلی اور دیگر بلوں کی مد میں 2 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کے باعث اب تک 766 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 44810 ہوگئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.