Daily Taqat

کوئٹہ : سکیورٹی فورسزکےقافلے پربم دھماکہ

کوئٹہ :  پنجگورمیں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ پنجگورمیں نیو بس ٹرمینل کے قریب سے سکیورٹی فورسز کی 3 گاڑیاں گزر رہی تھیں کہ نامعلوم دہشت گردوں نے سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 2 اہلکارنائیک فضل اور نیاز بادشاہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایف سی اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »