Latest news

پشاور دھماکہ، 9 افراد زخمی

پشاور : خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکاہوگیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع  کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اضاخیل پایان حسن گھڑی میں پولیس کو بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا۔بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں 8 پولیس اور بی ڈی ایس اہلکار جبکہ ایک عام شہری شامل ہے۔تمام زخمیوں کو ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ڈی پی او نوشہرہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتبہ افراد کی تلاش کےلئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.