Daily Taqat

عمرہ زائرین کیلئے ایگزیکٹیو اکانومی کلاس

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عمرہ زائرین کے لئے پروازوں میں ایگزیکٹیو اکانومی کلاس متعارف کرا دی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ زائرین جدہ اور مدینہ منورہ کے لئے پروازوں میں ایگزیکٹیو اکانومی کلاس میں بزنس کلاس کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔ انہیں بزنس کلاس کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔زائرین 5 کلو اضافی سامان بھی ساتھ لے کر جا سکیں گے۔پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لئے پاکستان سے شیڈول پروازوں کے علاوہ اضافی عمرہ پروازیں چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اگلے 2 ہفتوں کے دوران 4 اضافی پروازیں کراچی، 3 اسلام آباد، 2 لاہور اور ایک اضافی پرواز ملتان سے چلائی جا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »