ملک میں سب کچھ ن لیگ کےخلاف ہورہا ہے،دانیال عزیز

اسلام آباد پاکستان: وفاقی وزیر مملکت دانیال عزیز نے کہا ہے کہ انسداددہشتگردی کی دفعہ کے تحت پاکستان میں کسی کو ضمانت نہیں ملی،عمران خان کے کیس کو غور سے دیکھ رہے ہیں، فیصلے کے بعد تفصیلی پریس کانفرنس کر رہے ہیں، دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کہتے رہے کہ سیاسی کیس ہے اس لئے پیش نہیں ہورہا،ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان انوکھا لاڈلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سب کچھ ن لیگ کےخلاف ہورہا ہے،آج دیکھنا ہے کہ انوکھے لاڈلے کے ساتھ عدالت کیا کرتی ہے ،وفاقی وزیر مملکت کا کہناتھا کہ انسداد دہشتگردی دفعہ کے تحت کسی کو عبوری ضمانت نہیں ملتی لاڈلے کو ملی، عمران خان کے ساتھ خصوصی سلوک کیا جارہاہے، دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کی جائیداد قرقی کا حکم ہوچکا تھا،کینیڈا سے آیا شخص بھی اشتہاری ہے جو قانون کی پاسداری کا دعویٰ کرتاہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.