ای این آئی نے توانائی کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں: شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ای این آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کلاڈیو ڈسکالزی نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ملاقات کی، انہوں نے ای این آئی کے پاکستان میں کام اور مقامی آبادی کی سماجی و اقتصادی بہتری کیلئے کوششوں کو سراہا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کی توانائی کی طلب کو پورا کرنے میں ای این آئی کے فعال کردار کا خیرمقدم کیا اور مختلف منصوبوں میں اس کی شمولیت بالخصوص پانی، سماجی و اقتصادی ترقی، تعلیم، صحت اور ماحولیاتی تحفظ تک رسائی کی فراہمی سے متعلق اقدامات کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کمرشل، صنعتی اور گھریلو صارفین کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور آج پاکستان کے پاس اضافی گیس اور بجلی موجود ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.