Daily Taqat

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس

وزیراعظم عمران خان زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا، جس میں ایل این جی ٹرمینلز اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال پر غور کیا جائے گا، جب کہ کابینہ کو وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال بھی زیر غور  آنے کا امکان ہے۔

 

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان ریڈیو براڈ کاسٹنگ کے بورڈ کی تشکیل نو، آٹھویں ویج بورڈ کے چیئرمین کے استعفے کی منظوری اور نئے چیئرمین کا تقرر ایجنڈے کا حصہ ہے۔  ذرائع کے مطابق پاک چین دفاعی اداروں کے درمیان یو این امن مشن سے متعلق ایم او یو کی منظوری، ایف سی بلوچستان اور ایف سی کے پی شمالی کے انسپکٹر جنرلز کے تقرر کی توثیق کی جائے گی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند اور سڑکیں بند ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »