Daily Taqat

ووٹنگ مشین کیلیے الیکشن کمیشن کی مدد نہ کرنے کی خبریں درست نہیں، حکومت

اسلام آباد: وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی مدد نہ کرنے سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ترجمان وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے حوالے سے بعض ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبریں درست نہیں، حکومت اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی الیکٹرانک ووٹنگ مشینز پر الیکشن کرانے کے لیے پرعزم ہیں اور ای وی ایم کے بارے میں الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا میں ای وی ایم ٹیکنالوجی موجود ہے، دنیا بھر کی مینوفیکچررز کمپنیاں ای وی ایم مشینیں فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، الیکشن کمیشن جیسے ہی ٹینڈر جاری کرے گا اس کے مطابق حکومت وسائل فراہم کرے گی اور ای وی ایم مشینیں بآسانی میسر ہوں گی، ہماری وزارت الیکشن کمیشن کو یہ مشینیں خریدنے میں مکمل سہولت فراہم کرے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »