Latest news

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے:مصطفیٰ نواز کھوکھر

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی معاشی ناکامیوں کا بوجھ مسلسل عوام پر ڈال رہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ٹیکس احداف کی حصولی میں ناکامی کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا۔

ایف بی آر کو پہلی سہ ماہی کے احداف میں 118 ارب کی کمی کا سامنہ ہوا تو بجلی کی قیمت بڑھا دی۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ناکامیوں کا بدلا عوام سے کیوں لیا جا رہا ہے؟ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور افراط زر میں اضافے نے عوام کا جینا اجیرن کر رکھا ہے، غریب لوگوں سے دو وقت کی روٹی اور کاروباری طبقے کا کاروبار چھینا جا رہا ہے۔

ملکی معیشت بیٹھ چکی ہے کوئی اسے سنبھالنے والا ہے نہ حکمرانوں کو ادراک ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ خا ن صاحب اور ان کی ٹیم شعبدہ بازی سے باہر نکلیں اور حالات کا ادراک کریں۔

اگر حکومت نے آنکھیں نہ کھولیں تو حالات قابو سے نکل جائیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.