Daily Taqat

کراچی لوڈشیڈنگ، نیپرا نے کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کردیا

کراچی میں شدید گرمی کے دوران بلاجواز لوڈشیڈنگ پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا ) نے ’کے الیکٹرک ‘کو نوٹس دے دیا۔

نیپرا نے عوامی مشکلات پر کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کیا ہےجس میں حکم دیا گیا ہے کہ وہ بن قاسم بجلی گھر کی خرابی کی وجوہات بتائے اور بیان کرے کہ کے الیکٹرک ان یونٹس کی بہتر مینٹی نینس کیوں نہیں کرسکی ۔

نیپرا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بن قاسم پلانٹ کے ایک نہیں دو یونٹس بجلی پیدا نہیں کر رہے اور کے الیکٹرک اس وقت 500 میگاواٹ کم بجلی سپلائی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے کے الیکٹرک نے3 سے 10گھنٹےتک کی لوڈشیڈنگ یہ کہہ کر کی کہ سوئی سدرن مطلوبہ مقدار میں گیس فراہم نہیں کر رہی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مداخلت کے بعد سوئی سدرن نے اپنے واجبات کے باوجود گیس کی سپلائی بحال کردی۔

کچھ دن تو بجلی کی صورتحال بہتر رہی لیکن پھر بن قاسم یونٹ کی خرابی کے باعث لوڈشیڈنگ دوبارہشروع کردی گئی جس سے گرمی میں لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »