Daily Taqat

انتخابات 2018: فیصل آباد میں چھیالیس لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد بیلٹ پیپرز طلب

عام انتخابات کیلئے فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے قومی اسمبلی کے دس حلقوں کیلئے چھیالیس لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد بیلٹ پیپرز طلب کر لئے۔ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں اور فیصل آباد سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے بھی الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز کی ڈیمانڈ بھجوا دی ہے۔ ضلع میں قومی اسمبلی کے دس حلقوں کیلئے 46 لاکھ 64 ہزار 500 بیلٹ بیپر طلب کر لیے گئے ہیں۔ این اے 102 میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 18 ہزار بیلٹ پیپر دیئے جائیں گے۔ ووٹنگ کے لیے 10 حلقوں میں کل 10 ہزار 177 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔ این اے 105 میں سب سے کم 960 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر افضل مجوکا نے کہا کہ انتخابات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے ترجمان نے کہا کہ الیکشن کے دن امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کیلئے پولیس کو نفری کی ڈیمانڈ بھی دے دی گئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »