Daily Taqat

امیدواروں کوہرصورت انتخابی اخراجات کی تفصیل دینی ہوگی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی جانچ پڑتال کافیصلہ کر لیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوارکیلئے اخراجات کی حد 40 لاکھ روپے ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوارکیلئے انتخابی اخراجات کی حد 20 لاکھ روپے ہے اور انتخابی اکاؤنٹ کے علاوہ کسی اوراکاؤنٹ سے اخراجات کی اجازت نہیں۔الیکشن کمیشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کوہرصورت انتخابی اخراجات کی تفصیل دینی ہوگی اور تفصیلات ملنے کے 90 روزبعداکاؤنٹس کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ حد سے زیادہ اخراجات کرنیوالے امیدوارکیخلاف کارروائی ہوگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »