Daily Taqat

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کا الیکشن گزشتہ روز (منگل کو) لاہور میں منعقد ہوا جس میں کل 18 امیدوارمیدان میں تھے

ملک عمیر شوکت کو پی ٹی آئی کی طلبہ تنظیم انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) پنجاب کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کا الیکشن گزشتہ روز (منگل کو) لاہور میں منعقد ہوا جس میں کل 18 امیدوارمیدان میں تھے تاہم ملک عمیر شوکت، ازیر سلیم اور منور تبسم کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا اور ملک عمیر شوکت کثرت رائے سے پنجاب کے صدر منتخب ہوگئے۔ الیکشن میں آئی ایس ایف کے پورے پنجاب سے آئے ہوئے ضلعی صدور، ڈویژنل صدور اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔تحریک انصاف کی قیادت شاہ محمود قریشی، نعیم الحق، شفقت محمود ، فواد چودھری اور پرویز خٹک نے نو منتخب صدر کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر عمیر شوکت نے کہا کہ وہ تنظیم کی بہتری کے لیے دن رات کام کریں گے اور عمران خان کا نئے پاکستان کا پیغام ہر طالبعلم تک پہنچائیں گے۔
خیال رہے کہ سابق سیکرٹری جنرل آئی ایس ایف پنجاب ملک زبیر اعوان نے بھی بطور صدر انتخابات میں حصہ لیا تھا تاہم انہوں نے الیکشن سے پہلے ہی ملک عمیر شوکت کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا تھا جس کے باعث ان کی پوزیشن زیادہ مضبوط ہوگئی تھی۔ملک زبیر اعوان نے بھی عمیر شوکت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں تنظیم پنجاب کی تمام جامعات میں گراس روٹ لیول تک پھیل کر طلبہ کی بہتری کیلئے کام کرے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »