Daily Taqat

خانیوال پی پی 206 میں ضمنی الیکشن، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ

خانیوال: پنجاب کے ضلع خانیوال پی پی 206 میں ضمنی الیکشن کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے، پولنگ کے بعد اب ووٹوں کی گنتی کی جاری ہے۔

ضلع خانیوال سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی نشاط احمد ڈاہا انتقال کرگئے تھے جس کے باعث اس نشست پر ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا گیا۔ ووٹنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اس نشست کے لیے رانا سلیم کو امیدوار بنایا گیا ہے جب کہ مرحوم کی بیوہ نورین نشاط ڈاہا نے ن لیگ کے پلیٹ فارم کے بجائے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ان نشست سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دی ہے۔

اب تک 11 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں جس کے مطابق نون لیگ کے امیدوار رانا سلیم 4337 ووٹ کے ساتھ پہلے اور پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا 3728 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس طرح پیپلز پارٹی کے امیدوار واثق برجیس 988 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

دریں اثنا ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر ن لیگ اور تحریک لبیک کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے کی بھی اطلاعات ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »