Daily Taqat

الیکشن کمیشن کا انتخابی اخراجات سے متعلق سخت نگرانی کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات سے متعلق سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے مانیٹرنگ ٹیموں کےلئے نام مانگ لیے ہیں اور کہا گیاہے کہ عدلیہ سے ہٹ کر بھی سرکاری محکموں کے ایماندار لوگوں کے نام دیے جاسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسران نے مانیٹرنگ ٹیموں کےلئے نام بھجوا دیے ہیں اور الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ ٹیموں کے ناموں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات سے متعلق سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت قومی اسمبلی کے امیدوار کےلئے فیس 4 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار اور صوبائی اسمبلی کےلئے فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسمبلی کے امیدوار کےلئے اخراجات کی حد 40 لاکھ اور صوبائی اسمبلی کے امیداور کےلئے 20 لاکھ حد مقرر ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »