پی پی 20ضمنی الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن کی گاڑی حادثے کا شکار

چکوال: پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعدواپسی پر الیکشن کمیشن کی گاڑی کو حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں عملے کی پانچ خواتین سمیت نو افراد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق گاڑی میں الیکشن کمیشن کے عملے کے علاوہ سیکیورٹی پر مامور جوان بھی زخمی ہوئے جن کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں پریزائیڈنگ افسر،رینجرزاورپولیس اہلکار شامل ہیں۔فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔
واضح رہے کہ پی پی 20کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار نے غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرلی ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.