Daily Taqat

الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات سے قبل آئی جی پنجاب طاہر خان کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات سے قبل آئی جی پنجاب طاہر خان کے تبادلے کا نوٹس لیتے ہوئے امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے طاہر خان کو آئی جی پنجاب لگانے کے ایک ماہ دو دن بعد ہی تبدیل کرتے ہوئے امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ آئی جی پنجاب طاہر خان کو حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے اور کچھ ادارہ جاتی معاملات پر ان سے تساہل ہوا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انتخابات سے 10 روز قبل راتوں رات آئی جی پنجاب کا تبادلہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے لیے کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا نوٹس لیں، پی ٹی آئی کے سینئر صوبائی وزیر محمود الرشید کے بیٹے کی گرفتاری پر بھی حکومت آئی جی سے خوش نہیں تھی۔ امجد سلیمی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے قریبی عزیز ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »