الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلیے صوبائی حکومتوں، محکمہ شماریات کو احکامات بھجوا دیے

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے صوبائی حکومتوں اورمحکمہ شماریارت کو احکاما ت بھجوا دئیے۔لیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق تما م حکومتیں اور سرکاری ملازم ملکی مفاد میں معاونت کریں، آرٹیکل 220کے تحت تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابندہیں۔ہدایات کے مطابق محکمہ شماریا ت کو کہا گیا ہے کہ 5 جنوری تک نئے شماریاتی بلاکس فراہم کیئے جائیں،10 جنوری تک حلقہ بندیوں کے لیے مردم شماری کا ڈیٹا فراہم کیا جائے، شماریاتی چارجز، سرکلزاور  بلاکس کے نوٹیفکیشن  اور نقش 10جنوری  تک فراہم کیے جائیں مطلوبہ ڈیٹا ملنے تک حلقہ بندیوں پر کام نہیں شروع ہوسکتا۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں اپنے فنڈز سے سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں عام انتخابات میں انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔ادار ے نے ہدایات دی ہیں کہ فوری طور پر ریونیو باونڈریز منجمد کردی جائیں حلقہ بندیوں کی تکمیل تک یہ باونڈریز منجمد ہی رہیں گی۔الیکشن کمیشن نے ہدایات دی ہیں کہ پانچ ماہ کے اندر حلقہ بندیاں ووٹرز فہرستوں کی نظرثانی کرنا ہے،ا لیکشن کمیشن نے کم وقت میں عام انتخابات کی تیاری کرنی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.