Latest news

پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد، الیکشن کمیشن کا پارٹی فنڈنگ کیس میں تحقیقات جاری رکھنے کا حکم

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد کردی اور خصوصی کمیٹی کو پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔ تحریک انصاف نے سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کےخلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں،سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے سے متعلق درخواست پرفیصلہ سنا دیا گیا،فیصلہ چیف الیکشن کمشنرجسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد کرتے ہیں،الیکشن کمیشن نے خصوصی کمیٹی کوپارٹی فنڈنگ کی تحقیقات جاری رکھنے کاحکم دیدیا،الیکشن کمیشن نے کہا کہ فریقین 14 اکتوبرکوکمیٹی کےسامنے پیش ہوں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.