Daily Taqat

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے خلائی مخلوق کے بیان کی تردید کر دی

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلائی مخلوق والے بیان کی تردید کر دی اور مشورہ بھی دے ڈالا کہ اہم منصب پر فائز شخصیات ایسے بیانات سے گریز کریں۔ ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلائی مخلوق والے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا یہ بیان آئین کی روح اور الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا  آئین پاکستان الیکشن ایکٹ ک تحت الیکشن کمیشن آئینی قانونی ذمہ داریوں میں مکمل آزاد ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ایسے بیانات محض قیاس آرائیوں اور مفروضوں پر مبنی ہوتے ہیں جبکہ ایسے بیانات آئین کے منافی اور آئین کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہیں۔ ترجمان نے کہا الیکشن کمیشن عام انتخابات 2018 کے لئے مکمل تیار ہے جبکہ کمیشن اس بات کی تردید کرتا ہے کہ انتخابات کوئی خلائی مخلوق کرا رہا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »