Daily Taqat

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے مواد کی ترسیل مکمل کر لی

صدارتی الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن نے انتخابی مواد کی ترسیل مکمل کرلی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچوں پریذائیڈنگ افسران کے نمائندوں کو انتخابی مواد فراہم کر دیا گیا ہے، انتخابی مواد الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز میں تقسیم کیا گیا۔ صدر پاکستان کے عہدے کے لئے انتخاب 4 ستمبر بروز منگل کو ہو گا، پاکستان تحریک انصاف نے صدارت کیلئے عارف علوی کو نامزد کیا ہے۔

دوسری جانب عام انتخابات 2018 کے بعد وجود میں آنے والی متحدہ اپوزیشن متحد نہ رہ سکی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کو صدارت کیلئے میدان میں اتارا گیا۔ جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن فضل الرحمان کی حمایت پر ڈٹی ہوئی ہے۔ اگر اپوزیشن کسی امیدوار پر اتفاق نہیں کرتی تو اس کا فائدہ  پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار عارف علوی کو ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »