Daily Taqat

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات اور امیدواروں کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات اور امیدواروں کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے نام خط بھی لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ پنجاب کے کئی علاقوں میں امیدواروں کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی اطلاعات ہیں۔ نارووال اور ملتان میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ صوبائی حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے۔ نگران صوبائی حکومت، انتظامیہ اور پولیس صاف شفاف اور پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے اقدامات کرے۔ خط کی کاپی دیگر تین وزراء اعلی اورچیف سیکریٹریز کو بھی ارسال کر دی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »