Latest news

عیدالضحیٰ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا

محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے مطابق عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی جبکہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے رویت کلینڈر کے مطابق بھی عیدِ قرباں 12 اگست کو ہی ہوگی، ادھر پشاور کی غیر سرکاری مقامی رویت ہلال کمیٹی بھی عیدالاضحیٰ اسی روز منانے پر متفق ہے۔ دوسری جانب ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں مفتی منیب الرحمٰن کی زیرِ صدارت ہو گا۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (29 ذیقعد کو) بعد نمازِ عصر میٹ کمپلیکس کراچی میں منعقد ہو گا۔

اجلاس میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمۂ موسمیات کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند آج 8 بج کر 12 منٹ پر پیدا ہونا شروع ہو جائے گا، غروبِ آفتاب کے بعد چاند 53 منٹ تک افق پر دیکھا جا سکے گا۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.