Daily Taqat

وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز کے تحت تعلیمی اداروں کو بسیں دے دی گئیں

وفاقی حکومت نے وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں کو ڈرائیور کے بغیر ہی 60 بسیں تھما دیں۔ جب کہ بسیں چلانے کے لیے فیول کا بجٹ بھی نہیں دیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔ جس کے تحت اسلام آباد کے ایچ ایٹ کالج میں بسیں تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، جس میں اداروں کے سربراہان کو مزید 60 بسیں حوالے کر دی گئیں۔ جبکہ 70 اس سے قبل تقسیم ہو چکی ہیں۔

حکام کی جانب سے اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسیں جیسے مرضی چاہیں چلائیں، اداروں کے سربراہان پریشان ہیں کہ کیا بسیں فیول، ڈرائیور اور کنڈکٹر کے بغیر چلیں گی؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں سے بس فیس وصول کی جائے گی، حالانکہ آرٹیکل 25 اے کے تحت بچوں سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جاسکتی۔ وفاقی نظامت تعلیمات حکام کا کہنا ہے کہ 200 ڈرائیورز اور کنڈکٹرز بھرتی کرنے کی سمری وزارت کو بھجوادی ہے، امید ہے جلد ہی اس کی منظوری بھی مل جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »