Daily Taqat

سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان سماجی و اقتصادی ترقی کا بڑامنصوبہ ہے :چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق آئینی معاملات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا،سی پیک سے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی اس منصوبے سے بھرپور استفادے کے لئے معاون عوامل کو مد نظر رکھنا ہوگا،یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان سماجی و اقتصادی ترقی کا بڑ ا منصوبہ ہے۔

اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت جوڈیشنل کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم کی خوشحالی میں انصاف کا بہت اہم کردار ہے ،عوام کو انصاف کی جلدفراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے ،انصاف کی جلد فراہمی کے لئے عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لئے تمام اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا،منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم جیسے مقدمات کے حل کے لئے جدید عدالتی نظام ناگزیر ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انصاف کی فوری فراہمی عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ جوڈیشنل کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے جو لیگل چیلنجز سے نمٹنے کے لئے معاون کردار ادا کرتی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »