Daily Taqat

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر دیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، وزیر توانائی عمر ایوب نے تفصیلی بریفنگ دی۔  کمیٹی کی جانب سے نیپرا اور پاور ڈویژن کو آئندہ پانچ سال کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ساتھ ہی بلز کی 100 فی صد وصولی یقینی بنانے اور ترسیل و تقسیم کے نقصانات کم سے کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مشاورت کے بعد آئندہ اجلاس تک بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔ واضح رہے کہ نیپرا نے 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی تھی۔

 

یاد رہے کہ گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی حکومت کو گیس کی قیمتوں میں‌ اضافے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انھوں نے مطالبہ کیا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے شہباز شریف کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ گیس قیمتوں میں اضافے کا بوجھ غریبوں پر نہیں، بلکہ امیروں پر ڈالا گیا ہے، اضافے سے عام صارف متاثر نہیں ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »