Daily Taqat

ای سی ایل حکومتی اشرافیہ کے لیے آفت ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کو حکومتی اشرافیہ کے لیے آفت قرار دیدیا۔ وزیراعظم عمران خان اکثر سوشل میڈیا پیغامات کے لیے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا سہارا لیتے رہتے ہیں۔

اس بار وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری سرزمین کی شاندار خوبصورتی کا کوئی ثانی نہیں، افسوس کہ حکومتی اشرافیہ اس خوبصورتی کی معترف نہیں، اسی لیے ای سی ایل اُنہیں آفت لگتی ہے۔ اپنے پیغام کے ساتھ عمران خان نے پاکستانی وادیوں کی خوبصورتی کو اجاگر کرتی ہوئی کچھ وڈیوز بھی شیئر کیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہماری سرزمین کی خوبصورتی بڑی مسحور کن ہے، وہ یہیں رہ کر اپنے عوام کے لیے کام کرنے پر خوش ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »