Daily Taqat

پنجاب، آزادکشمیر، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دوسری بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس پر لوگ گھروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ آج صبح بھی خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ اور اس کی ریکٹر سکیل کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہنگو، دیر، ایبٹ آباد، چترال، سوات، خیبرایجنسی، مانسہرہ، چارسدہ، مالاکنڈ، لاہور، اسلام آباد، جہلم، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، منڈی بہاﺅالدین، گجرات، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کے شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز پاک افغان بارڈرتھا اوراس کی گہرائی 94 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، اس کے علاوہ بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پرلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئیں، ابھی کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »