Daily Taqat

اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور گردونواح کے علاقوں میں ایک مرتبہ پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد، پشاور، لاہور، فیصل آباد، چترال میں دوپہر کے اوقات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 4 بتائی جارہی ہے اور اس کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحد پر کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ 5 سے 7 سیکنڈ بتایا جارہا ہے اور اس کی گہرائی 97کلومیٹر زیر زمین تھی۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل آج صبح بھی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں صوابی، پاراچنار، سوات، ایبٹ آباد، مردان، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

صبح آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلے کا مرکز بنوں سے 30 کلومیٹرشمال تھا،جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »