احتساب عدالت میں پیشی کے دوران ملازمین نے نوازشریف کی گاڑی کوگھیرے میں لےلیا

اسلام آباد:  سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کیلئے آئے تو جوڈیشل کمپلیکس میں موجود کچھ مظاہرین نے انہیں روک لیا تاہم وہ ان پر سرسری نگاہ ڈال کر بغیر کوئی بات کیے آگے بڑھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف آج (منگل کو)14ویں مرتبہ احتساب عدالت کے رو برو پیش ہونے کیلئے آئے تو احتساب عدالت کے باہرڈیلی ویجزملازمین نے نوازشریف کی گاڑی روک لی اورمستقلی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کے خلاف نعرے بازی بھی کی تاہم نوازشریف نے مظاہرین پر ایک نظر ڈالی اور بات کئے بغیر ہی اندر چلے گئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.