Daily Taqat

سکیورٹی خدشات کے باعث سراج رئیسائی کی نماز جنازہ کا وقت اور مقام تبدیل کردیا گیا

مستونگ خودکش دھماکے میں شہید بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسائی کی نماز جنازہ کا وقت اور مقام ایک بارپھر تبدیل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ساڑھے 5 بجے اداکی جائے گی، نمازجنازہ موسیٰ سٹیڈیم کینٹ میں اداکی جائے گی۔ قبل ازیں لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ نوابزادہ سراج رئیسانی کے اہلخانہ اور ایک بھائی بیرون ملک ہیں، ان کے اہلخانہ اور بھائی آج شام کوئٹہ پہنچ جائیں گے۔ جس پر نوابزادہ سراج رئیسانی کی نماز جنازہ کا وقت اور مقام تبدیل کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ سراج رئیسانی کی نمازجنازہ آج سہ پہر ساڑھے چار بجے ایوب سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سراج رئیسانی کی نماز جنازہ 3 بجے ساراوان ہاوس میں ادا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »