دھند کے باعث ملک کے بیشترشہروں میں ٹریفک حادثات میں دن بدن اضافہ
بہاولنگر: اور مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت5 جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے علاقے گردھاری والا دھند کے باعث ایمبولینس ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے،جبکہ چک عبداللہ کے قریب 5 گاڑیاں ٹریلر سے گئیں جس میں 8 افراد زخمی ہو گئے،بوریوالا میں چیچہ وطنی روڈ پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے،جن میں 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے گاڑی الٹ گئی اور پیچھے سے آنے والی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، نارروال میں دھند کے باعث نیو لاہور پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث3 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔