Daily Taqat

انتخابات کے باعث کارکنان کو تیزی سے متحد کر رہےہیں، فیصل رضا سبزواری

 رات گئے ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز پر رہنما ایم کیوایم فیصل رضا سبزواری اور رضا علی عابدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا وقت قریب آ گیا ہے، کارکنان کو تیزی سے متحد کر رہےہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے الیکشن 2018 کے لیے کارکنان کو متحد اور پارٹی معاملات کو بہتر کرنے کے لیے بہادر آباد میں رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں فاروق ستاربھی شریک تھے۔ اجلاس کے بعد فیصل رضا سبزواری نے کہا کہ پانچ فروری سے پانچ مئی تک بہت سارے تنظیمی فیصلے کیے گئے ہیں، اب انتخابات سر پر ہیں، لہٰذا لیاقت آباد جلسے والا جذبہ موجود ہے۔ اسی جذبے کے ساتھ دونوں دھڑوں کو متحد کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پارٹی رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لیے جانے پر انہوں نے کہا کہ یہ پیپلزپارٹی کا شرم ناک اقدام ہے جس کی ہم بھرپورانداز میں مذمت کرتے ہیں۔ سکیورٹی واپس لیے جانے کی وجہ اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں احتجاج کرنا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »