دبئی (طاہرمنیر طاہر) پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نے پاکستان کا بیڑہ غرق
دبئی (طاہرمنیر طاہر) پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نے پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا ہے اور کرپشن کرکے اسے تباہی کے کنارے پر پہنچادیا ہے۔ ملک میں تعلیمی سہولت اور غربت و بیروزگاری کا یہ عالم ہے کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے سکول جانے کی بجائے محنت مزدوری کرنے پر جبور ہیں۔ غربت، مہنگائی اور افلاس نے لوگوں کو جیتے جی ماردیا ہے اور فاقوں پر مجبور کردیا ہے۔ حکمران ہیں کہ انہیں محض کرسی بچانے کے علاوہ کوئی کام یاد نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، شیخ رشید، میاں اویس انجم اور عبید اللہ آف ڈوئیاں نے دبئی کے ایک ہوٹل میں منعقدہ ایک ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی کی طرف سے ڈنر کا اہتمام شیخ رشید اور چودھری محمد سرور کے اعزاز میں کیا گیا تھا۔ متذکرہ دونوں لیڈران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ شوکت خانم میموریل ہسپتال کے لئے فنڈریزنگ کے سلسلہ میں دبئی آئے تھے.متذکرہ لیڈران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خالد حسین چودھری، حاجی میر حسن، عمران اسلم، امجد اقبال امجد، محمد شاہد خان، اسد داﺅد، اسمام خان، عدنان خان، ملک عظیم ،چودھریوسیم، اویس یونس، سجاد حسین عباسی، چودھری محدم زبیر، محمد اسلم سرکانی، چودھری عاشق نواز، چودھری تحسین شہباز، چودھری محسن لیاقت، یاسین اختر، محمد علی، قیصر محمود، چودھری عادل آف ڈوئیاں، چودھری اختر ،چودھری امجد، جاوید اقبال، چودھری ناصر اقبال اور دیگر متعدد پی ٹی آئی ورکرز نے شرکت کی۔اس تقریب کے دوران شمالی وزیرستان کے حلقہ این اے 40 کے امیدوار حاجی نیک محمد نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جس پر چودھری محمد سرور اور دیگر کارکنوں نے انہیں خوش آمدید کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ارکان نے دوران تقریر کہا کہ وہ آنے والے انتخابات میں جیت کر کرپشن کا مقابلہ کریں اور کرپٹ لوگوں سے لوٹی ہوئی رقم نکلوائیں گے۔ اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کا ہر ورکر اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن اور کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کرکے دم لے گا۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1