Daily Taqat

کراچی میں سرکاری فلائٹس کامسلہ، ڈاکٹرفاروق ستار بھی احتجاج میں شریک، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران ہوجائیں گے

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت کراچی میں سرکاری فلیٹس کے مکینوں کا مسئلہ حل کرے، حکومت ویسے بھی مشکل میں ہے ان کی بدعا لگ گئی تو مزید مشکل ہوگی۔پاکستان کوارٹرزسے بے دخلی پر رہائشیوں کے احتجاج میں شرکت کے بعد  ذرائع  سے گفتگو  کرتے ہوئےفاروق ستار ے کہا کہ سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو بھٹو کے دور سے آسرا دیا گیا ہے اور ایک بار سپریم کورٹ بھی حق میں فیصلہ سنا چکی ہے۔ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ 2007 میں حکومت نے انہیں جگہ کے مالکانہ حقوق کی یقین دہانی کرائی اور مکینوں نے حکومت کے آسرے پر اپنی جمع پونجی ان جگہوں پر لگا لی۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مکینوں کو بے دخل کرنے میں بلڈر مافیہ کا کردار ہے، اگر حکومت یہاں کوئی اسکیم بنانا چاہتی ہے تو مکان مالکان سے بات کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت سندھ اور وفاق کا جھگڑا ہے اور اس مسئلے کو گفت وشنید سے حل کرنا چاہیے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومت نے سرکاری کوارٹر کے مکینوں کو اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے، جس سے لوگوں کو تکلیف ہو ایسی حکومت کو لوگ کیسے دعا دیں گے۔ایم کیو ایم رہنما نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ 1987 کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔انہوں نے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو یقین دلایا کہ ہمیں گرفتاری دینی پڑے تو دیں گے لیکن لوگوں کو بے دخل ہونے نہیں دیں گے


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »