ڈاکٹر طاہر القادری اورچیئرمین عمران خان کی ملاقات متوقع

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات 26 دسمبر کو متوقع، جس میں حکومت مخالف لائحہ عمل پرگفتگو ہو گی۔ تحریک انصاف اورعوامی تحریک میں ایک اوررابطہ ہوا ہے جس میں عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات طے پا گئی ہے ، تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اورطاہرالقادری کی ملاقات 26دسمبر کو لاہورمیں ہوگی،جس میں دونوں جماعتوں کے سربراہ حکومت مخالف لائحہ عمل پربات چیت کریں گے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف سمیت مختلف جماعتوں کے رہنما عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کر چکے ہیں جس میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.