ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنا پرانا چینل یو ٹیوب بحال کر دیا

کراچی: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے عدالت کی جانب سے ٹی وی چینل پر آنے پر پابندی کے بعد یوٹیوب چینل پر آنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس مقصد کے لئے انہوں نے اپنے پرانے چینل یو ٹیوب کو بحال کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے کسی بھی ٹی وی یا ریڈیو چینل پر پروگرام کرنے یا اشتہارات میں آنے پر پابندی عائد کی تھی۔ عدالتی پابندی کے بعد عامر لیاقت حسین کی جانب سے کچھ روز تو خاموشی رہی لیکن آج صبح صبح انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے یوٹیوب چینل کا سکرین شارٹ شیئر کیا اور مداحوں سے کہا کہ وہ ان کے پروگرام اور کلپ دیکھنے کیلئے اس چینل کو سبسکرائب کریں۔ ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ہمیشہ سچ کے ساتھ کھڑے رہو ، خواہ آپ اکیلے ہی کیوں نہ ہوں۔خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا یوٹیوب چینل تو کئی سال پرانا ہے لیکن اس پر ان کی جانب سے کوئی سرگرمی نہیں کی جا رہی تھی اور یہ گزشتہ پانچ سال سے غیر متحرک تھا اور اس پر دو ہفتے پہلے دوبارہ سے سرگرمیاں بحال کی گئی ہیں


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.