پرنسپل انفارمیشن آفیسرراﺅتحسین کی ڈان لیکس سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پرلانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد :  ہائیکورٹ نے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راﺅ تحسین کی ڈان لیکس سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راﺅ تحسین کی ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ۔ جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں راﺅ تحسین کی درخواست مسترد کردی۔ سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راﺅ تحسین نے اپنے خلاف ہونے والی کارروئی پر ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواست کی تھی ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار سول سرونٹ ہیں اس لیے وہ رول 212 کے تحت درخواست دائر نہیں کرسکتے، راﺅ تحسین کے خلاف کوئی محکمہ جاتی کارروائی نہیں کی گئی اس لیے ان کی استدعا مسترد کی جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.