Daily Taqat

مری میں سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مال روڈ پرڈولفن فورس کو تعینات کردیا گیا

مری میں سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ حرکت میں آگئی، مری میں مال روڈ پر ڈولفن فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اے ایس پی مری کامران حمید کا کہناتھا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈولفن فورس فوری مدد کو پہنچے گی اور کارروائی کرے گی کیونکہ مال روڈ پر ڈولفن فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈولفن فورس کے جوان مال روڈ پر گشت کرتے رہیں گے جبکہ دیگر پکنک پوائنٹس پر پنجاب پولیس کے اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔اے ایس پی مری کا مزید کہنا تھا مری میں ماحول سازگار رکھنے کے لیے اہم مقامی شخصیات ہوٹل مالکان، ٹیکسی ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے بھی بات چیت کی ہے، اس کے علاوہ 450 ٹورسٹ گائیڈز کے کارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے جو سیاحوں کی مدد کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ مری میں سیاحوں کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے سیاح سیاحتی مقام جانے سے گریز کرنے لگے ہیں،سیاحوں کے ساتھ جھگڑوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جہاں مری کے بائیکاٹ کی مہم بھی چل پڑی ہے۔سیاحوں کا مؤقف ہے کہ مقامی افراد چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان کرتے ہیں اور اہل خانہ کے ساتھ ہونے کا بھی خیال نہیں کرتے جبکہ اکثر فیملیز کو ہراساں کرنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »