اہم خبرِیں
رام اوردام تحفظات کا تحفظ (سیف سٹی اتھارٹی) تیرا یار میرا یار ۔۔۔ عثمان بزدار پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم افغانستان، جیل پر حملہ، تین افراد ہلاک، متعدد قیدی فرار بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال آدم علیہ السلام کے بعد کعبہ شریف میں عبادت کرنے والی واحد خاتو... امریکی خلا باز زمین پرواپس پہنچ گئے کورونا کیسزگھٹ کر25 ہزار172 رہ گئے عشرئہ ذو الحجہ اورعیدا لاضحی کے فضائل واحکام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، شاہ محمود قریشی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار رہ گئی افغانستان، صوبہ لوگر میں خودکش حملہ، 17 افراد ہلاک حجاجِ کرام آج رمی جمار اور قربانی میں مصروف مریخ کے پہلے راؤنڈ ٹرپ پرخلائی گاڑی "پرسویرینس" روانہ افغان حکومت کے بعد طالبان کا بھی تمام قیدی رہا کرنے کا اعلان پی ایس ایل بورڈ اور فرنچائزز کے تعلقات کشیدہ بیٹی نے قبر کشائی کر کے والد کی میت نکال لی راجن پور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

دودھ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ

کراچی: ڈیری اینڈ کیٹل فارمر کے صدر شاکر گجر نے دودھ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔

شاکر گجر نے کہا کہ کراچی میں دودھ 110 روپے لیٹر فروخت ہوتا رہا ہے مگر دودھ زبردستی 90 روپے لیٹر فروخت کرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال 120 روپےفی لیٹر دودھ فروخت کیا جائے گا اور دودھ کی قیمت میں بتدریج اضافہ کیاجائےگا، کمشنر کراچی کو بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیے طاقت کا نہیں۔

گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ ہم نے دودھ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی لیکن کسی دکاندار کو اجازت نہیں کہ اپنی مرضی سے دودھ کی قیمت بڑھا دے۔

کمشنر کراچی نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی ہے، ڈیری فارمرز سے سپلائی ہونے والے دودھ کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا تاہم ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی میں دودھ فروشوں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کرتے ہوئے 10 روپے کا اضافہ کردیا ہے اور شہر میں دودھ 120 روپے لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.