Daily Taqat

ڈاکٹرعاصم حسین کوعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

کراچی : عدالت نے اربوں روپے کی کرپشن کے ملزم سابق وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی۔کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے بیرونِ ملک علاج کے لیے جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے ڈاکٹر نے عدالت میں میڈیکل رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین بیمار ہیں۔ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ مجھے علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی جائے کیونکہ مجھے اس کی سخت ضرورت ہے۔احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔عدالت کی ہدایت کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین 2 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک بیرونِ ملک اپنا علاج کرواسکتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت کی جان سے سرجن سے ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ طلب کی گئی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »