ڈاکٹر یاسمین راشد کا الیکشن کمیشن کو خط

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز حلف نہ اٹھانے کے باوجود رکن اسمبلی رہیں گی۔ لاہور کے حلقہ این اے 120  میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشدنے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے ناراضگی کا اظہار اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے کامیابی حاصل  کر لی ہے  لیکن حلف تو ابھی تک  نہیں اٹھایا ۔ ان کی رکنیت کو  معطل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے خط کے جواب میں کہا ہے کہ کلثوم نواز حلف نہ اٹھانے کے باوجود بھی رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں۔ آرٹیکل 65 کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کے لئے حلف ضروری ہوتا ہے تاہم رکن قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کے حوالے سے آئین اور قانون میں کوئی ڈیڈ لائن موجود نہیں۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.