انصاف نہ ملنا یا دیر سے ملنا بڑامسئلہ ہے،وہ نظام لے کر آئیں گے جوملک کی ضرورت ہے: نوازشریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انصاف نہ ملنایا دیر سے ملنا بڑامسئلہ ہے،وہ نظام لے کرآئیں گے جوملک کی ضرورت ہے،موجودہ نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ہم ملک میں جامع نظام عدل لانے کیلئے کام کررہے ہیں،
ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی دیکھ رہے ہیں،آپ بھی دیکھ رہے ہیں کیاچل رہا ہے،میرے علاوہ سیاستدانوں پرکرپشن اورکک بیکس کے مقدمات ہیں،میرا مقدمہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں ایسا کوئی الزام نہیں۔
صحافی کے سوال ”اعتزازاحسن نے کہاتھاسازش کرنے والے کا نام لیں،ساتھ کھڑے ہوں گے؟“ کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے اعتزازاحسن ساتھ کھڑے ہوں گے؟۔
سابق وزیراعظم نے یہ شعر بھی پڑھا”زندگی اپنی جب اس شکل سے گزری غالب، ہم بھی کیا یاد کرینگے کہ خدا رکھتے ہیں “۔
انہوں نے کہا کہ عمران اور زرداری کو سنجرائی ہاﺅس کاپتہ کس نے بتایا،کون سا جی پی ایس تھاکہ سارے طرم خان ایک جگہ اکٹھے ہوئے ،نوازشریف نے کہا کہ سینیٹ انتخاب میں جو تماشا ہوا، آئین میں اس کی گنجائش نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ لڑائی کے حق میں نہیں ملک کو آئین کے مطابق چلنا چاہئے ،آئین پر عملدرآمد کی خواہش کوئی بری تونہیں ،قائد ن لیگ نے کہا کہ اچکزئی نے قبائل کے احتجاج میں جو کہا اس پر انکوائری ہونی چاہئے ۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہت کچھ دیکھا ہے،آدھی زندگی گزر گئی،اس دوران تجربات اچھے اوربرے ہوئے ہیں،اچھے تجربات سے سیکھنے کوملتاہے،ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کیلئے جواچھا ہواس سے دل خوش ہوتاہے،اچھے اوربرے تجربات دیگر سیاستدانوں سے بھی ہوئے،ان سے سیکھناچاہئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.