انصاف ملنے کی امیدنظرنہیں آرہی:اشتیاق احمد

کراچی میں قتل ہونے والے انتظار احمد کے والد اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ ہمیں انصاف ملنے کی امیدنظرنہیں آرہی ہے اس واقعہ کا سوموٹو نوٹس لیا جائے،سی ٹی ڈی نے بہت جلدتحقیقات مکمل کر لیں ایسے لگتا کہ اس ادارے نے ا پنے سر سے بوجھ اتار دیا۔کراچی میں مقتول انتظار احمد کے والد اشتیاق احمد کا اپنے وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈی آئی جی نے کیس کے نتائج پہلے ہی نکال رکھے تھے پرانی تفتیش پرتحقیقات کرکے فیصلہ کر لیا گیا،ہمارے عدم اعتمادپرڈی آئی جی کو جے آ ئی ٹی بنانے کاکہا گیا ہے ۔اس موقع پر ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ انتظاراحمدکا قتل13جنوری کوہوااورمقدمہ14کودرج کیاگیا،تفتیش پر عدم اعتماد پر آئی جی سے ملاقات کی انہوں نے تفتیش سی ٹی ڈی کو منتقل کردی جبکہ جوڈیشل انکوائری کیلئے وزیراعلیٰ کوخط لکھاگیا۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی پبلک میں شیئر کرنا افسران کا کام ہے واقعے کی فو ٹیج آج دوبارہ دکھائی گئی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.