Daily Taqat

اسماءقتل کیس کا ملزم ڈی این اے ٹیسٹ میچ کے بعد گرفتار :کے پی کے پولیس

لاہور:کے پی کے پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ میچ کرنے کے بعد ننھی اسماءکے قاتل کو گرفتار کر لیاہے جبکہ اس کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے تاہم اس کا ایک ساتھی آپے سے باہر ہو گیا اور اسماءکے گھر چھری تھام کر داخل ہو گیا اور  مقتول بچی کے اہل خانہ کو حراساں کرنا شروع کر دیا ۔
اس آپے سے باہر شخص کو اہل محلہ نے مداخلت کر کے قابو کیا اور اس کے ہاتھ سے چھری چھین کر اسماءکے اہل خانہ کی جان بچائی اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا ۔ یہ شخص گرفتار ہونے والے نوجوان کا ساتھی اور اسماءکا رشتہ دار بھی ہے اور ان کے گھر کے قریب ہی رہتاہے ۔مردان پولیس کی جانب سے اسماءکے گھر والوں کو کسی قسم کی کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »