Daily Taqat

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد صبا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع عمر کوٹ احمد صبا آج (بدھ کو) صبح گھر سے تیار ہو کر

عدالت کیلئے نکل رہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑ گیا۔ جج صاحب کو فوری طور پر عمر کوٹ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی جان کی بازی ہار گئے۔ جج صاحب کے اچانک انتقال کے بعد پورے ضلع میں سوگ کی کیفیت ہے۔ وکلاء اور رہنماؤں کی جانب سے اس اچانک موت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »