Daily Taqat

ضلعی انتظامیہ نے یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ کی تیاریوں کے لیے کبوتراور پتنگ بازی پر پابندی

ضلعی انتظامیہ نے یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ کی تیاریوں کے لیے کبوتراور پتنگ بازی پر پابندی لگادی ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یوم پاکستان کے موقع 23 مارچ کو اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ ہوگی،

جس کے لئے پاک فضائیہ کے طیاروں کو ریہرسل کرنا ہے۔ جس کی وجہ سے 2 ماہ کے لیے وفاقی دارالحکومت میں کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ فضا میں اڑتے ہوئے کبوتر جنگی طیاروں کے لئے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، دوماہ کے دوران کبوتر بازی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »