لاہور میں ریڑھی لگانے پر تنازعہ ، 2افراد جاں بحق، 3زخمی ، میٹرو سروس معطل کر دی گئی

صوبائی دارلحکومت میں داتا دربار کے قریبی علاقے پیر مکی میں چائے کے کھوکھے کے سامنے ریڑھی لگانے پر تنازعہ ہوا، اس دوران دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں2افراد جاں بحق جبکہ3زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد مظاہرین میٹرو سٹیشن میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی ، مظاہرین نے داتا دربار کے سامنے کھڑی بسوں اور گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین نے  لیڈی ویلنگٹن ہسپتال کے سامنے لاشیں رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے جبکہ مشتعل مظاہرین نے میڑو سٹیشن بند کرکے توڑ پھوڑ بھی کی ہے ، اس مظاہرے کے نتیجے میں ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوگیا ہے، پولیس نے چوبرجی اور قرطبہ چوک سے داتا دربار جانے والے راستوں کو بیرئر لگا کر بند کردیا ہے جبکہ میٹرو بس کو بھی ایم اے او کالج تک محدود کردیا گیا ہے۔ مظاہرین کو قابو کرنے کے لئے پولیس نے اینٹی رائٹس فورس کو بھی طلب کر لیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.