Daily Taqat

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا،اپنے پیغام میں انہوں نے عیادت اور ان کو دعاوں میں یاد رکھنے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو لاہور کے سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا،ہسپتال سے باہر آنے کے بعد انہوں نے قومی پرچم بھی لہرایا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میری صحت کیلئے فکر مند رہنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میں جسم میں تمام زندگی کیلئے وہ گولی لے کر جا رہا ہوں، جو مجھے یاد دلاتی رہے گی کہ ہمیں پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ابھی کتنا کام کرنا ہے۔

خیال رہے احسن اقبال نو روز تک سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہے جہاں ان کے بازو کا آپریشن ہوا اور پیٹ کی لیپروسکوپی کی گئی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو 6 مئی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نارووال میں پارٹی کی کارنر میٹنگ کے بعد واپس جا رہے تھے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال واپس جانے لگے تو ملزم عابد نے انتہائی قریب سے 30 بور کی پستول سے فائر کیا۔ گولی احسن اقبال کے دائیں بازو کو لگی اور پیٹ میں پیوست ہو گئی تھی جو ابھی بھی ان کے جسم میں موجود ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »