ڈائریکٹرنادراقابوس عزیز نے بیان قلمبند کرواتے ہوئے اسحاق ڈارکی بیٹی کی معلومات بھی نیب کوفراہم کروادی

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کیس کی سماعت کے دوران ان کی بیٹی کی معلومات بھی نیب کو فراہم کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران برطرف ڈائر یکٹر نادرا قابوس عزیز نے بیان قلمبند کرادیا ۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کو اسحاق ڈار کی فیملی ٹری سے متعلق دستا ویزات پیش کیں اور اس دوران اسحاق ڈار کی بیٹی کی معلومات بھی نیب کو فراہم کیں ۔انہوں نے بتا یا کہ نیب کو فراہم دستا ویزات ڈیٹا بیس سسٹم سے پرنٹ کیے ۔قابوس عزیز نے مزید کہا کہ چیئر مین نادرا کی ہدایت پر 21اگست 2017کو نیب لاہور میں پیش ہوا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.